آئرلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی جیت اپنے نام درج کرالی

March 02, 2024

ابوظبی(جنگ نیوز) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے ابوظبی ٹیسٹ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کرلی۔ کپتان بال برائن نے میچ وننگ ففٹی اسکور کی۔ جمعہ کو ابوظبی میں ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللّٰہ 55، رحمان اللّٰہ گرباز 46 اور نوید زدران 25 رنز رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔ پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں۔ اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مارک ایڈئیر نے 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ کو تاریخی کامیابی کیلئے 111 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن 8 رنز پر دو اور 13 رنز پر تین وکٹیں گرگئیں۔ اس موقع پر کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے اور ٹیم کو اولین فتح دلوا دی۔ بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔