مہنگائی کی روک تھام کے لئے سخت قدم اٹھانا ہوں گے، ضیاء عباس

March 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے سخت قدم اٹھانا ہونگے، ملک میں جمہوری نظام کے مراحل کی جلد تکمیل سے ملک کو مسائل سے نکالنے میں مدد ملے گی،وزیر اعظم شہباز شریف اپنےعہدے کو سنبھالنے


کے بعد ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ حکمراں اور اپوزیشن جما عتیں مل کرملک کو اس تباہی سے بچائینگے جو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پیدا ہوا۔