صحافی اسد طور کا طبی معائنہ کرانے کا حکم

March 02, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر نے عدلیہ کے اعلیٰ حکام کیخلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر گرفتار صحافی اسد طورکا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو طبی معائنہ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسدطور نے ایف آئی اے کی حراست میں بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور اس کی طبیعت ناساز ہے۔ استدعا ہے کہ ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالتی طلبی پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامر اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایاکہ اسدطور مکمل صحت مند ہیں اور کوئی بھوک ہڑتال نہیں کی،۔