نثار کھوڑو اور جام مہتاب نشست خالی ہونے کے باوجود سینیٹ اجلاس میں شریک

March 02, 2024

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے نثارکھوڑو اور جام مہتاب کی نشست خالی قرار دی ہے اور ان پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے تاہم سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے باوجود نثار کھوڑو اور جام مہتاب سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور تقاریر بھی کیں۔سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع نے بتایا کہ نثارکھوڑو اور جام مہتاب اس وقت سینیٹ کے رکن نہیں، ان کی اجلاس میں شرکت اور تقاریر غیر آئینی ہیں، یہ دونوں اراکین اس وقت ایوان اجنبی ہیں۔