خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی، ملزم کو 4 ماہ 10 دن قید کی سزا

March 02, 2024

فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

جج نے مجرم کو 4 ماہ 10 دن کی سزا سنا دی اور اس پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو کراچی کے علاقے میٹروول میں خاتون پولیو ورکرسے بدتمیزی کی، ملزم نے خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس بے جا میں رکھا تھا، ملزم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔