سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

March 02, 2024

فائل فوٹو

سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ کو سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 14 مارچ کو ہو گی، ووٹنگ صبح 9 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، 5 مارچ تک کاغذات کی اسکروٹنی اور 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جاسکیں گی۔

9 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے اور 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔