سندھ تھرو اور ہینڈ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات

March 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ تھروبال اور ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، مقبول آرائیں اور شاہد خان آئندہ چار برس کے لئے تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیںجبکہ عدنان گوری کو خزانچی منتخب کیا گیا، انتخابات میں سندھ کے 18 ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ظفر ریاض باری اور سعید آرائیں کو اگلے چار سال کیلئے سندھ ہینڈبال ایسوسی ایشن کا صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا، شبیر احمد چانڈیو کو خزانچی منتخب کیا گیا۔