پاکستان ڈربی گھڑ دوڑ آج ہوگی

March 03, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہو گی۔پاکستان کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2400 میٹر پر مشتمل ہے جس میں چار سالہ 15 گھوڑے اور گھوڑیاں حصہ لیں گی۔ ڈربی کے فاتح کو 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی ۔