پی آئی اے کے فلیٹ میں جکارتہ سے لایا گیا دوسرا طیارہ بھی شامل

March 03, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) جکارتہ سے پاکستان لایاگیا دوسرا طیارہ بھی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کے فلیٹ میں شامل کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق لیزنگ کمپنی سے 2سال سے تنازع کے بعد یہ طیارہ 3ماہ قبل پاکستان لایاگیا تھا۔ اس سے قبل دسمبر 2023میں پاکستان لایا جانے والا ایک ایئر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے۔ 7 فروری کو پاکستان لائے گئے طیارے کی تزئین و آرائش کا کام کراچی ایئرپورٹ پر مکمل کیا گیا۔