بارش کے جمع پانی کی نکاسی کیلئے پاک فوج نے قبل از وقت حکمت عملی اختیار کی

March 03, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک فوج کا کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کیئے گئے۔ پاک فوج نے بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی حالیہ پیش گوئی کے مطابق قبل ازوقت حکمت عملی تیار کر رکھی تھی جس کے باعث کراچی میں ہونے والی بارش میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی اور پاک فوج کی ٹیموں نے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا گیا پاک فوج کی بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا پاک فوج کے جوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ابھی بھی موجود ہیں۔