PTI ارکان نے باضابطہ اعلان سے قبل ہی اپوزیشن لیڈر کا چیمبر سنبھال لیا

March 03, 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)پارلیمینٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے اپوزیش لیڈرکے باضابطہ اعلان سے قبل ہی اپوزیشن لیڈ کا چیمبر سنبھال لیا۔ وزارت عظمی کے لیگی امیدوار شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی منصوبہ بندی قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈ کے چیمبر میں کی گئی لیگی قیادت کیخلاف احتجاج کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔پی ٹی آئی کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب خان ، بیرسٹرگوہرخان ،علی محمدخان چیف وہیپ عامرڈوگر، جنید اکبر خان دیگر شریک ہوئے۔یہا ں مشاورتی اجلاس کے بعد یہ رہنما اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کے پاس پہنچ گئے۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنے سے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان نے اپوزیشن چیمبر کو پارٹی لائحہ عمل اور مشاورت کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔