جیو پر آج دیکھیں نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم ”ایک دِن جیو کیساتھ“ سابق وزیر داخلہ رانا ثنا کا ”جرگہ“ میں خصوصی انٹرویو

March 03, 2024

کراچی (جنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ کیا مسلم لیگ ن کے ساتھ واقعی”ہاتھ“ ہو گیا ہے، نواز شریف وزارت عظمیٰ سے”دستبردار“کیوں ہوئے، مسلم لیگ (ن) شکست سے ”دوچار“کیوں ہوئی، کیا 9 مئی کے ملزمان کو ”آزادی“ مل سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی اگلی منزل حکومت یا سنی اتحاد کونسل، کیا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، کیا آئی ایم ایف کو خط لکھنے پر ”کارروائی“کی تیاری ہو رہی ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئرصحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭ نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت کیلئے بہت کم ہے۔ پاکستان میں نرسوں کی تعداد ایک لاکھ جبکہ ڈیمانڈ دس لاکھ ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ندیم کا مزید کہنا تھا کہ کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسین جلد پاکستان میں بنائی جائیں گی۔ اگر ملک کو میری ضرورت ہوئی تو نگراں دور کے بعد بھی حاضر ہوں۔ تفصیلی گفتگو ناظرین شام 7 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔