تعلیمی بورڈ ملتان نے جماعت نہم کی رول نمبر سلپس اپ لوڈ کردیں

March 03, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے جماعت نہم کی رول نمبر سلپس اپ لوڈ کردیں۔ بتایاگیا ہے کہ نہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 19 مارچ سے ہوگا،رواں سال ڈھائی لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپ ڈائون لوڈ کرسکیں گے جب کہ ریگولر امیدواروں کو اپنے ادارے سے رول نمبر سلپس ملیں گی۔