وارداتوں میں شہری 3 گاڑیوں اور 10 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

March 03, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر اور چوری وغیرہ کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے۔تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیو ایریامیں دوموٹر سائیکل سوارآفاق ارشد اور اوراس کے دودوستوں سے گن پوائنٹ پر3موبائل اور 10ہزارروپے ،تھانہ رمناکے علاقہ سیکٹر جی 11مرکزمیں 2موٹرسائیکل سوارمحمدزید سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ،تھانہ رمناکے علاقہ جی ٹین ٹو میں دوموٹرسائیکل سوار احسن مختار سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ سنبل کے علاقہ جی 13فور میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرحسنین عباس سے 16ہزار روپے ،موبائل اور شناختی کارڈ ،تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ پارک اینکلیوروڈ پربائیکیا رائیڈر احمد سعید سے نامعلوم لڑکا سواری بن کراسلحہ کی نوک پراس کاموٹرسائیکل اورموبائل چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ کھنہ کے علاقہ کھنہ پل بس سٹاپ پر کھڑی فاطمہ ثمین کاموبائل اور تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں سید ثمیر شاہد کاموبائل نامعلوم موٹرسائیکل سوار چھین کرلے گئے۔تھانہ بنی گالا کے علاقہ بنی گالا میں طیب شاہ کے گھرکے تالے توڑ کر5لاکھ روپے ، گھڑی مالیتی 12لاکھ روپے ،تین تولے سونا،تھانہ کورال کے علاقہ شریف آباد میں علی رضاکی دکان کے تالے توڑ کرسامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ رمناکے علاقہ جی الیون ٹومیں سخاوت علی کے گھرکے تالے توڑ کر3لاکھ روپے اور 9ایم ایم پسٹل ،تھانہ شالیمار کے علاقہ کیپیٹل ریذیڈنسیامیں ثمینہ وسیم کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی ساڑھے چارلاکھ روپے ،تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن ون میں محمدفاروق حیات کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 46لاکھ 42ہزار روپے اور کیش 10لاکھ روپے ،تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سیون ون میں محمدعرفان کے گھر سےسامان مالیتی 50ہزار روپے ،تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سیون تھری ٹومیں شہناز کوثر کی گاڑی سے بیٹری اور جیک وغیرہ چوری کرلیاگیا۔