پانچ ہزار گندے انڈے تلف، بیکری مالک کو 50 ہزار جرمانہ

March 03, 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے نے سرسید کالونی ٹیکسلا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک بیکری میں پڑے 5040خراب اور بدبودار انڈے تلف کرتے ہوئے مالک کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ یہ گندے انڈے کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء کی تیاری میں استعمال کئے جانے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں بیکری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ جارہی ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔