غیرقانونی طور پر موبائل فون سمیں فروخت کرنیوالا دھر لیا گیا

March 03, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)فیض آبادمیں غیر قانونی طور پر موبائل فون کی سمیں فروخت کرنیوالے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اے ایس آئی زاہد عمران نے بتایاکہ دوران گشت فیض آباد میٹرو سٹیشن کی سیڑھیوں کے قریب نصیر نامی شخص لوگوں کو سمیں خرید کرنے کی آوازیں لگا رہا تھا ۔ اس سے بائیو میٹرک مشین اور بیگ سے 92 سمیں اور 42 ہاتھوں کےجعلی بائیومیٹرک فنگر پرنٹ برآمد ہوئے ۔