مظفرآباد میں فوج اور ریسکیو ٹیموں کا آپریشن کامیاب

March 03, 2024

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ میں فوج اور ریسکیو ٹیموں کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔

کیبل کار کی رسی 3 مارچ کو دریا عبور کرتے ہوئے ٹوٹ گئی تھی، جس میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا، تینوں مسافر محفوظ رہے۔

کیبل کار کی رسی ٹوٹنے سے کیبل کار کی سروس معطل ہوگئیں۔ آرمی اور ریسکیو ٹیموں نے ٹوٹے ہوئے رسے کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ریسکیو کے عملے کی بروقت کارروائی کو سراہا۔