نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف لیں گے

March 04, 2024

فائل فوٹو

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نو منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

نو منتخب وزیراعظم کی حلف برداری کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔