پہلی ترجیح امن و امان، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

March 05, 2024

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلی ترجیح امن و امان ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی، روزگار کی فراہمی اور کمزور طبقوں کی فلاح دوسری ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور ترقی میری حکومت کی تیسری ترجیح ہوگی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے لیکن اصلاح کرنا ہمارا فرض ہے۔