کندھ کوٹ، پولیس اور رینجرز نے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا

March 05, 2024

فائل فوٹو

سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میںپولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان، برکت علی، بابر علی اور بہرام خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔