عالمی بینک کے وفد کا کے فور منصوبے کا دورہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

March 05, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عالمی بینک کے وفد کا کے فور منصوبے اوردھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا دورہ ، شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق عالمی بینک وفد میں گلوبل ڈائریکٹر سروج کمار جھا، واٹسن کے سینئر ماہر خیری الجمال، پریکٹس مینیجر جوسز موگابی ، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خاں،پی ڈی کے فور واپڈا عامر مغل اور پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی عثمان معظم، ڈی ایم ڈی پلاننگ محمد ایوب شیخ، سکندر زرداری، شکیل قریشی، جمیل انصاری، چیف انجینئر آبپاشی میر غلام علی ٹالپر سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، دورے کے دوران سی او او واٹر کارپوریشن نے وفد کو پمنگ اسٹیشن کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی، ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دھابیجی پمپنگ سے شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد نے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے واٹر کارپوریشن حکام کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی وفد نے کے فور منصوبے کے ان ٹیک پوائنٹ چلیا ٹھٹہ کا تفصیلی معائنہ کرکے منصوبے پر پیش رفت اور جاری کاموں کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر پی ڈی کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی اور پی ڈی کے فور واپڈا نے منصوبے کے متعلق وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبے کا بنیادی مقصد کراچی میں پانی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر اور پائیدار بنانا ہے، کے فور منصوبہ فیز ون 260 ایم جی ڈی ٹھٹھہ اور ملیر اضلاع میں زیر تعمیر ہے، منصوبہ 100 کلومیٹر فاصلے سے دور یعنی کینجھر جھیل ٹھٹھہ سے تین آبی ذخائر (ریزروائر) کی مدد سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاسکے گا۔