وزارتیں نہیں مانگیں، حکومت کو ہماری ضرورت بھی نہیں، خالد مقبول

March 05, 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے وزارتیں نہیں مانگی، نمبر کے حوالے سے حکومت کو ہماری ضرورت ہے اور نا ہی ہمیں انکی ضرورت ہے،حکومت ترجیحات ٹھیک رکھے تو چلے گی، ہم کہہ رہے ہیں پہلے آئینی ترمیم کے وعدے پورے کریں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ کیا آپ وفاقی کابینہ کا حصہ کب بننے جا رہے ہیں؟ خالد مقبول صدیقی نے جواب دیا نمبرزکے حساب سے حکومت کو بھی ضرورت نہیں، ہمیں بھی ضرورت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی ترمیم میں ساتھ دینے سے متعلق سوال پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم نے حجت تمام کی۔