دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق

March 05, 2024

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں افغان نژاد ٹی ٹی پی کارندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 فروری 2024 کو شمالی وزیرستان میں مارے گئے ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے نکلا۔

پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پاک فوج کے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے چھ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

مقامی ذرائع نے آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔