وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم

March 05, 2024

—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مستحقین میں مفت راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی۔

ابتدائی طور پر ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے تحت سرگودھا میں 3 سو خاندانوں کے گھروں پر راشن پہنچایا گیا۔

سرگودھا کے کمشنر اجمل بھٹی کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد کو راشن گھروں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں مستحقین کی امداد کے لیے ʼنگہبان رمضان پیکج‘ شروع کیا گیا ہے۔