’ناٹو ناٹو‘ پر رام چرن کیساتھ ٹینڈولکر کے ڈانس اسٹیپ

March 06, 2024

جنوبی بھارت کی مشہور گیت ’ناٹو ناٹو‘ کے ڈانس اسٹیپ لیجنڈری کرکٹر سچن ٹینڈولکر نے بھی سیکھ لیے۔

ناٹو ناٹو گیت کا ہندی ترجمہ ناچو ناچو ہے۔ اس گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا جبکہ اس کے ڈانس اسٹیپ بھی خوب مشہور ہوئے اور اس گیت نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

ممبئی میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر کرکٹ لیگ کے افتتاح کے موقع پر اسٹیڈیم میں یہ گیت بجایا گیا تو رام چرن نے گیت پر اپنے ڈانس اسٹیپ کیے۔

یہی نہیں بلکہ رام چرن کے ساتھ اسٹیج پر بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹینڈولکر، اداکار سوریا، اکشے کمار، بومن ایرانی بھی موجود تھے۔

ان تمام سیلیبریٹیز نے ایک ساتھ اس گانے ناٹو ناٹو کے اسٹیپ فالو کرنے کی کوشش کی۔