ن لیگ اور پی پی ایک دوسرے کیلئے بوجھ بن چکے ہیں، علی محمد خان

March 09, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاسی طور پر ایک دوسرے کےلیے بوجھ بن چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہصدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان کے وقت اسمبلی میں ن لیگ کے 20 ارکان بھی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہن لیگ کی قیادت الیکشن میں اپنی سیٹیں ہاری ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کی 178 نشستیں جیتی ہیں، 17 سیٹ والوں کو مسلط کیا گیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی صدر سے اختیار دوسرے سیاسی صدر کو جائے گا جو اچھی بات ہے۔یہ حکومت تو شب خون مار کر آئی ہے ہماری ان سے کیا توقع ہوگی؟

انکا کہنا تھا کہ بغیر مینڈیٹ کے مشرف 8 سال اور ضیا الحق 11 سال بیٹھے رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ شیر افضل مروت نے جو الزام لگایا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔