گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا الوداعی خطاب

March 11, 2024

شاہین آفریدی ـــ فائل فوٹو

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نےڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنی توجہ گراؤنڈ پرفارمنس پر رکھو، باہر کی باتوں پر دھیان نہ دو کیونکہ باہر والے کبھی آپ کو اونچے مقام پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ سے دھوکے بازی کبھی نہ کرنا، گراؤنڈ سے ہی آپ کا کیریئر وابستہ ہے، تمام کھلاڑی پاکستان اور قلندرز کی روشنی ہیں اس لیے ہمیشہ فخر کے ساتھ کھیلنا اور ہمیشہ اپنے ملک کو ترجیح دینا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ سپورٹ پر شکر گزار ہوں آپ سب فیملی کی طرح رہے اور اب رمضان آرہے ہیں تو فیملی کے ساتھ وقت گزارو۔