حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

March 12, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں منور حسین، محمد زبیر اور محمد آصف شامل ہیں۔ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے 900 امریکی ڈالر، 17 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔