اسحاق ڈار کے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر کاغذات نامزدگی منظور

March 19, 2024

اسحاق ڈار--- فائل فوٹو

اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات منظور کرلیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کاغذات پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2 سال پہلے بھی کہا تھا کہ ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے، شہباز شریف کی میثاق معیشت والی بات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔