تراویح میں پہلی دو رکعتیں نکل جائیں تو کیا کیا جائے؟

March 22, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر کسی امام کے پیچھے تراویح کی پہلی دو رکعتیں نکل جائیں، تو کیا باقی تراویح اسی امام کے پیچھے ہوتی ہے یا نہیں؟

جواب: اگر کسی شخص کی تراویح کی پہلی دو رکعتیں کسی امام کے پیچھے فوت ہو جائیں اور اس نے عشاء کی فرض اور سنت پڑھ لی تو وہ شخص بقیہ تراویح اسی امام کے پیچھے پڑھے اور وتر کے بعد خود دو رکعت تراویح پڑھے۔