استعمال اور رہائش کے لیے خریدے ہوئے گھر میں زکوٰۃ کا حکم

March 22, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: گاؤں میں والد صاحب والے گھر میں ایک کمرہ، برآمدہ اور واش روم بنایا ہے جو صرف میری کمائی سے ہے اور میرے ہی استعمال میں ہے اور شہر میں ایک پلاٹ اس نیت سے خریدا کہ اپنا علیحدہ گھر بناؤں گا ،کیا اس کی زکوٰۃ ادا کرنی ہے؟

جواب:جو گھر رہائش کے یے ذاتی استعمال میں ہو اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی، اسی طرح پلاٹ وغیرہ میں خریدتے وقت تجارت کی نیت نہ ہو تو زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ لہٰذا صورت ِمسئولہ میں نہ ہی گاؤں والے گھر میں زکوٰۃ واجب ہے اور نہ ہی شہر والے پلاٹ پر زکوٰۃ واجب ہے۔