پنجاب اسمبلی: ذوالفقار علی شاہ کی اپنی ہی حکومت پر تنقید

March 21, 2024

ذوالفقار علی شاہ—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بجٹ کتابوں کو بے سود قرار دے دیا۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ جہاں ٹرانسپیرنسی نہ رکھنی ہو تو اتنی معلومات دے دو تاکہ ذہن کام ہی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں، ذرائع آمدن کا درست استعمال کیا جائے، جعلی بجٹ ہے، سانس نہیں آ رہا۔

ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بہت مشکل مراحل میں ہیں، بار بار مکھی پر مکھی ماری جا رہی ہے، ہمیں سمجھایا جائے، پڑھایا جائے کہ ہم کیا کرنے آئے ہیں۔

حکومتی رکنِ پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اندھیرے میں رکھ کر استحقاق مجروح کیا جا رہا ہے۔