پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا

March 21, 2024

پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوگئے۔

اس سلسلے میںڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو مراسلہ ارسال کردیا۔

اس مراسلے میں بتایا گیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔ رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ جے این ون ویرینٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے، کورونا کے جے این ون ویرینٹ سے شرح اموات کم ہے۔ وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔