اسلام آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 3 افراد قتل، 5 زخمی

March 22, 2024


اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں بچوں کی لڑائی تصادم میں تبدیل ہوگئی، 3 افراد قتل کردیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سہالہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ میں 3 افراد قتل اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔