پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، شوکت بسرا

March 24, 2024

شوکت بسرا: فوٹو فائل

سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب شوکت محمود بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

اپنے بیان میں شوکت بسرا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی قیادت میں پوری جماعت متحد ہے، فاروڈ بلاک کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شوکت محمود بسرا نے کہا کہ پی ٹی آئی سے غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، الیکشن جیتنے والوں کو پتہ ہے ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہوگئی۔