رفح سے فلسطینیوں کی بے دخلی جنگی جرم تصور ہوگا، فرانس

March 27, 2024

پیرس( نیوز ڈیسک)فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ رفح سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی جنگی جرم تصور ہو گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کی 800ہیکٹر زمین قبضے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اسرائیلی قبضے کو 1993کے اوسلو معاہدے کے بعد غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے صیہونی فورسز کا سب سے بڑا قبضہ قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر میکرون نے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ فرانس غزہ میں سیز فائز اور طویل جنگ بندی کا ڈرافٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ فوری طور پر غزہ کے لیے تمام کراسنگ پوائنٹ کھولے جائیں۔