روس میں چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت

April 27, 2024

سینٹ پیٹرس برگ(نیوزڈیسک) چین الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں دنیا کی قیادت کررہا ہے جسکی وجہ ہے چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں میں روسی شہریوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ریڈیو آٹوڈور کے ایڈیٹر ان چیف ایگور مورزریٹوطویل عرصے سے چین میں گاڑیوں کی صنعت کی ترقی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور وہ کئی چینی آٹو مینوفیکچررز اور صنعتی نمائشوں کا دورہ بھی کرچکے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ میں چینی گاڑیوں کی صنعت گزشتہ 20 برس میں ڈرامائی طور پر بدل چکی ہے۔ ایک انٹرویو میں کار ساز صنعت کے ماہر نے کہا کہ آج چینی گاڑیوں کی صنعت، خاص کر الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہ چینی کاریں پہلے ہی روسی مارکیٹ کے نصف حصے پر جگہ بنا چکی ہیں اور ان کا معیار مکمل طور پر کوریا، جاپان اور یورپی ممالک کے معروف برانڈز کے مطابق ہے۔مارکیٹ تجزیاتی ادارے آٹواسٹیٹ کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 53 فیصد سے زائد روسی شہری چینی گاڑیاں خریدنا چاہتے ہیں جبکہ یہ شرح 5 برس قبل کے 6 فیصد کی نسبت کافی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی چینی کاروں پر روسی صارفین کے بھروسے میں نمایاں اضافے کی عکاس ہے۔