سینٹرل جامعہ مسجد والتھم سٹون میں آج نادرا سرجری ہوگی، مولانا اسمٰعیل

April 27, 2024

لندن( پ ر)والتھم سٹون لندن کی سماجی و روحانی شخصيت علامہ محمداسمٰعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہائی کمشنرڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان سے آئے ہوئے نوجوانوں اور فیمیلیز کے لیے نیکوپ شناختی کارڈ کے اجرأ کے لیے اسٹاف ممبران بڑھا کر نادرا موبائل سرجریز کا نارتھ ایسٹ ویسٹ ساؤتھ ایریاز میں جال پھیلا دیا ہے سووتھال کمیونٹی کا حب ہے جامعہ مسجد ویمبلے اور جامعہ مسجدمانٹیگیوی الفرڈ اسلامک سینٹر اور ایسٹ ہَم میں نادرا سرجری ہو رہی ہیں وہاں کے رہنے والے کمیونٹی کے افراد رابطہ کرکے نیکوپ کارڈکاحصول ممکن بناسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانے سے نیکوپ کارڈحاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ ویک اینڈ پر ڈورسٹپ پر یہ سہولت میسر ہے پہلی سرجری سینٹرل جامعہ مسجد صووتھال میں بروز ہفتہ27اَپْرَیْل کو ہو رہی ہے نادرا کاعملہ صبح 10 بجے سے3بجے تک لوگوں سے داستاوییزات وصول کرے گا،علامہ محمد اسماعیل نے کہا کہ کمیونٹی کے افرادبرادر محمد وحید سیکرٹری آف موسکو سے رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن کرا لیں اور دستاویزات سے متعلق معلومات کے لیے علامہ اسماعیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔