رشی سوناک اینڈ کمپنی نت نئے امیگریشن قوانین نافذ کر رہی ہے، سالیسٹر عرفان منیر

April 27, 2024

مانچسٹر(ہارون مرزا)پاکستانی نژاد معروف برطانوی سالیسٹر عرفان منیر اور قانونی فرم ایم ڈبلیو جی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ برطانیہ میں رشی سوناک اینڈ کمپنی آئے روز نت نئے ایسے امیگریشن قوانین نافذ کر رہی ہے جس سے تارکین وطن میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔برطانیہ میں پہلے ہی بیروزگاری اپنے عروج پر ہے۔ ان کو اپنے پیاروں سے دور رکھنے کیلئے سالانہ تنخواہ کی حد اس قدر بڑھا دی گئی ہے کہ اب اپنے پیاروں کو برطانیہ لانا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم رشی سوناک اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے انسانیت دشمن پالیسیاں نافذ کرنا شروع کر رکھی ہیں۔ برطانیہ میں عام انتخابات نزدیک ہیں۔رشی سوناک کو اس کی پالیسیوں کی سزا بھگتنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام فوبیاکیخلاف ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز اور افراد اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔