یہود مخالف طلبہ مظاہرے خوفناک ہیں، نیتن یاہو

April 27, 2024

تل ابیب( نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تعلیمی اداروں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے، معروف اور بڑی یونیورسٹیز پر یہود مخالف ہجوموں نے قبضہ کر لیا ہے جو اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ یہ یہود مخالف ہجوم یہودی طلبہ اور اساتذہ پر حملے کررہے ہیں، وہ اسرائیل مردہ باد، یہودی مردہ باد یہاں تک کہ امریکا مردہ باد کے نعرے لگارہے ہیں، یہی کچھ 1930 میں جرمن جامعات میں بھی ہوا تھا، اس سلسلے کو روکنا اور اس کی مذمت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امریکا بھر میں اور یورپی ممالک میں یہود دشمنی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ہم تو غزہ میں صرف اپنا دفاع کررہے ہیں، ہم پر قتل عام کا جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔