لچھے دار پراٹھے، رات کو بنائیں سحری میں کھائیں

March 27, 2024

--- فائل فوٹو

بے فکر ہوکر لچھے دار پراٹھے رات میں بھی بنا کے رکھ سکتے ہیں، یہ سحری کے اوقات میں آپ کو تازہ اور نرم ملیں گے۔

اجزاء:

آٹا 1 کپ، میدہ 2 کپ، نمک 1 چٹکی، پانی اور تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

سب سے پہلے میدہ، آٹا، نمک، پانی اور آئل مکس کرکے سخت ڈو تیار کرلیں اور تقریباً 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد اس ڈو کے چھوٹے چھوٹے 7 پیڑے بنا کر الگ الگ بیل لیں، پھر ہر روٹی پر تھوڑا سا آئل لگا کر اس کے اوپر دوسری روٹی رکھ دیں ۔

اسی طرح ساتوں روٹیاں آئل لگا کر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دی جائیں، پھر انہیں ایک ساتھ یوں بیلیں کے ایک روٹی بن جائے، اب تیز چھری سے اسی لمبی اور پتلی پٹیاں کاٹ لیں پھر ایک ایک پٹی کو اس طرح رول کریں کہ یہ گول ہوجائیں۔

اب انہیں بیل کر گرم توے پر فرائی کریں، گرما گرم لچھے دار پراٹھے تیار ہیں، دہی یا لسی کے ساتھ بھی پیش کرسکتی ہیں۔

مزید لذیذ پکوان تیار کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں (https://ramadan.geo.tv/category/recipes)، آپ مزے دار پکوانوں کی تراکیب سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔