رشی سوناک کابینہ کے دو اہم وزرا مستعفی، ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی

March 28, 2024

لوٹن( شہزاد علی ) برطانیہ رشی سوناک کی کابینہ کے دواہم وزراء مستعفی ہونے سے ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی، جس سے وزیر اعظم کو مجبورا" کیبنٹ میں ری شفل کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، دو ٹوری وزراء نے رشی سوناک کو دہرا دھچکا لگا کر حکومت چھوڑ دی ہے۔ دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد ٹوری کے حوصلے بلند کرنے کی رشی سوناک کی کوششوں کو سخت ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا ہے۔حکومتی پارٹی پہلے سے ہی مختلف پولز میں اپوزیشن لیبر پارٹی سے پیچھے جارہی ہے۔ رابرٹ ہالفون نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر تعلیم کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، جب کہ جیمز ہیپی نے مسلح افواج کے وزیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اپنے پچھلے وعدے پر عمل کیا ہے۔ دونوں اراکین اسمبلی اگلے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اب لیو ڈوچرٹی مسلح افواج کے وزیر اور لیوک ہال وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالیں گے، مسٹر ہیپی نےرواں ماہ کے شروع میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفیٰ اور وزیر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے ارادے کا اظہار کیا تھا جسے عملی جامہ پہنا دیا، مسٹر ہالفون نے ہنر، اپرنٹس شپ اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئےاگلے انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ مزید حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر تعلیم بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پر پوسٹ کیا ہے۔