سماجی شخصیت ہارون کٹھانہ کی جانب سے افطار ڈنر

March 28, 2024

مانچسٹر (ہارون مرزا) سماجی شخصیت ہارون کٹھانہ نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں لارڈ لیکوٹی، نینٹ ڈیانی ہاکییس، ممبرپارلیمنٹ افضل خان، یاسمین قریشی اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء افطار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاشبہ رمضان المبارک جس کی زندگی میں آ جائے وہ مسلمان خوش قسمت انسانوں میں تصور ہوتا ہے۔ اللہ پاک اس ماہ میں مسلمانوں کے رزق میں اضافہ کرتا ہے، باالخصوص لیلۃ القدر کی رات کی عبادت جو آخری عشرہ میں ہے ،کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے افضل ہے، مسلمانوں کو اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹ لینی چاہئیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہارون کٹھانہ مانچسٹر میں سماجی سرگرمیوں کے علاوہ خلق خدا کی خدمت میں یپش پیش رہتے ہیں۔