پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں، دفتر خارجہ

March 28, 2024

فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہشانگلہ حملے کے بعد چینی حکومت کی تشویش جائز ہے،پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطےمیں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ شانگلہ حملے سے متعلق جیسے ہی مزید معلومات ہوں گی تو میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گی، پاکستان اپنے عوام اور سیکیورٹی کے لیےتمام وسائل بروئےکار لائےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین قریبی دوست ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ غیر متزلزل گہرے تعلقات ہیں، پاکستان چینی حکومت کیساتھ مکمل رابطےمیں ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی ہرصورت ممکن بنائیں گے، کوئی ملک یا فرد جو چینی باشندوں یا گروپ کو ٹارگٹ کرتا ہے، پاکستان کا دشمن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملےہیں جنہیں بھارت کچھ کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرناچاہتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کشمیرمیں برآمد ہونےوالےقدرتی ذخائر پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے۔

ترجمان کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنےتک پاکستان انکی حمایت جاری رکھےگا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فلسطین میں جاری بربریت کوختم ہونا چاہیے، جنگ بندی کی قرارداد کےباوجود غزہ میں ظلم جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری کامرس خرم آغا نے 24 سے27 مارچ تک افغانستان کا دورہ کیا، سیکریٹری کامرس کی افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سےٹرانزٹ ٹریڈ اورتجارت کےامور پربات چیت ہوئی، مزاکرات میں دوطرفہ تجارت کےمعاہدےاوردستاویزات پرآمدورفت پربات ہوئی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مذاکرات میں ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش رکاوٹوں پر بات بھی چیت ہوئی، پاکستان ان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔