ٹورانٹو : ایسٹر پر پاکستانی قونصل خانہ کے دفاتر کھلے رہیں گے

March 28, 2024

جنگ فوٹو

ٹورانٹو میں پاکستانی قونصل خانہ کے دفاتر ایسٹر کی مقامی تعطیلات کے باوجود کھلے رہیں گے۔

ٹورانٹو میں 29 مارچ جمعہ اور یکم اپریل پیر کوایسٹر کی مقامی تعطیلات ہیں۔

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل احمد باجوہ نے بتایا کہ ان دو دِنوں میں کسی پیشگی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

کمیونٹی قونصلر سروسز کے لیے صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک قونصل خانہ آسکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ اس دوران قونصل خانہ کے تمام افسران کمیونٹی سے ملاقات کے لیے دستیاب ہوں گے اور قونصلر سروسز کی بہتری کے لیے تجاویز اور آراء حاصل کریں گے۔