آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی فائرنگ کے معاملہ کا نوٹس لے لیا

March 28, 2024


ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لے لیا۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلحہ سرکاری ہے یا نہیں تحقیقات کی جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ اس طرح خوف و ہراس پھیلانے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا۔