پی پی سی یوکے و یورپ کے صدر شوکت ڈار کے اعزاز میں تقریب

March 29, 2024

لندن (پ ر) برطانیہ کی صحافتی تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے و یورپ کے صدر شوکت ڈار کے اعزاز میں الائنس ایڈور ٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کے چیئر مین سجاد شال نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات پریس اتاشی علی نواز اعوان، احسان شاہد، سینئر صحافی سید مرتضیٰ علی شاہ، وجاہت علی خان، اظہر جاوید، فرید قریشی، غلام حسین اعوان، ساحرہ خان، وسیم کاظمی، ودود مشتاق، نسیم صدیقی، مسرت اقبال، اسد علی، سفینہ خان، سید سبطین علی، سعید نیازی، نصیر احمد، چوہدری تبریز عورہ، عادل ملک، اشتیاق گھمن کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات ڈاکٹر وقاص ملک، نعیم طاہر اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں اظہار خیالات کرتے ہوئے سجاد شال، محمد وقاص اور دیگر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی بڑی محنت سے نہ صرف برطانوی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ وطن عزیز کا نام بھی روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر شوکت ڈار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔