روزے کی حالت میں انسولین لگوانا

March 29, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں نے اپنی مسجد کے امام صاحب کے درس میں سنا ہے کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر فرق نہیں پڑتا، تو کیا روزے کی حالت میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین لگوانا جائز ہے؟ اس سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟

جواب:روزے کی حالت میں انسولین لگوانا جائز ہے، اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا، لہٰذا شوگر کے مریض روزے کی حالت میں انسولین استعمال کرسکتے ہیں۔