کس امریکی صدر نے بغیر حفاظتی چشمے کے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا؟

March 29, 2024

ــــ فائل فوٹو

منفرد شخصیت کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ایک امریکی صدر نے سات سال پہلے حفاظتی چشمہ پہنے بغیر سورج گرہن کا مشاہدہ کیا تھا۔

بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 2017ء میں امریکا میں لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حفاظتی چشمے پہن کر سورج گرہن کا مشاہدہ کیا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احتیاطی تدابیر پر توجہ نہیں دی اور بغیر چشمے کے سورج گرہن کا مشاہدہ کیا۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سورج گرہن کے حوالے سے برطانوی جریدے ’دی گارڈین‘ کے لیے براہ راست کوریج کرنے والے رپورٹر بین جیکبز نے بتایا کہ ’تقریباً 2 بجکر 39 منٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے نیچے موجود ہجوم کی طرف اشارہ کیا اور پھر آسمان کی طرف دیکھا اور جیسے اُنہوں نے آسمان کی طرف دیکھا تو بلیو روم کی بالکونی کے نیچے کھڑے وائٹ ہاؤس کے معاونین میں سے ایک نے چیخ کر اُنہیں آسمان کی طرف دیکھنے سے منع کیا‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خطرناک اسٹنٹ کے بعد صارفین نےسوشل میڈیا پر میمز کے انبار لگا دیے تھے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں واحد شخص نہیں ہیں جنہوں نے یہ اسٹنٹ کرنے کی کوشش کی بلکہ جب سورج گرہننیویارک کے سٹیٹن آئی لینڈ کے اوپر سے گزرا تو ایک 26 سالہ امریکی شہری نیا پینے نے تقریباً 6 سیکنڈ تک سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی آنکھوں کے ریٹنا جل گئے۔