شادی کی خبروں کے بعد تاپسی پنوں کی پہلی پوسٹ سامنے آگئی

March 29, 2024

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ تاپسی پنو اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو کی گزشتہ ہفتے (23 مارچ کو) بھارتی ریاست ادے پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاپسی پنوں نے ابھی تک ان خبروں کی تردید یا تصدیق تو نہیں کی مگر ان کی شادی کی تقریب سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم اداکارہ نے آج ہی سیاہ اوور کوٹ اور ساڑھی پہنے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اپنی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ "امید ہے کہ ساڑھی کے ساتھ یہ رومانس کبھی ختم نہیں ہوگا،"۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی پوسٹ پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مداح انہیں شادی کی مبارک باد بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔